بھارتی فضائیہ کا مگ 29لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بچ نکلا

  بھارتی فضائیہ کا مگ 29لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بچ نکلا

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاتاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جالندھر کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی سکم کے علاقے میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور ہیلی کاپٹر میں سوار 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

بھارتی طیارہ

مزید :

صفحہ آخر -