رواں مالی سال، وفاق نے 541ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کئے

  رواں مالی سال، وفاق نے 541ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ابتک 541 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزارتوں کو 233 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا، وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 7 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کو 27 ارب 7 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت آبی وسائل کیلئے 72 ارب 67 کروڑ روپے جاری ہوئے، ریلوے ڈویژن کیلئے 10 ارب 76 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔ ایوی ایشن ڈویژن کو 1 ارب 82 کروڑ روپے ملے۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب روپے، وفاقی وزارت صحت کیلئے 9 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری ہوا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی محکموں نے ترقیاتی کاموں پر 180 ارب روپے خرچ کیے۔ این ایچ اے نے 159 ارب 72 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔ پیپکو کے لیے 20 ارب 71 کروڑ کے ترقیاتی بجٹ جاری کیے گئے۔آزاد جموں کشمیر کو 26 ارب 88 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے، گلگت بلتستان کے لیے 16 ارب 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے، خصوصی سیکیورٹی کے لیے 38 ارب 49 کروڑ روپے، وزیرا عظم یوتھ اور ہنرمند پروگرام کو 1 ارب 51 کروڑ کا فنڈ ملا، فاٹا دس سالہ پروگرام کیلئے 23 ارب روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔
ترقیاتی فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -