کورونا وباء تیزی سے پھیلنے کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے‘ مہر سلطانہ

کورونا وباء تیزی سے پھیلنے کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے‘ مہر سلطانہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات وسابقہ ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سیاست سے بالاتر ہوکر سندھ کے عوام پر رحم کھائیں اورکورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ وہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں وفاقی وزراء موجودہ صورتحال میں سیاسی بیان بازی کرکے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پورے ملک کے عوام کی یکساں خدمت کرے اور بغض و حسد کی سیاست کو ترک کر کے چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے اتحادیوں اور اپوزیشن کیساتھ بلیم گیم کا سلسلہ جاری رہا تو خدا نخواستہ اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور نالائق وزراء پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس جس تیزی کیساتھ پھیلا ہے اس کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے کیونکہ حکومت نے بر وقت اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں اور نہ ہی اس کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرکے احساس ایمرجنسی پروگرام منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے شروع کیا گیا اور عجلت میں شروع کئے جانیوالے احساس ایمرجنسی پروگرام میں غریب عوام کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی ناکام اور بد تریں حکومت ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزراء بیان بازی کے بجائے اب کیلکیولیٹر نکال کر پٹرول کی قیمتوں کا عالمی منڈی کے حساب سے اندازہ لگائے اور عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -