فیڈریشن چیمبر آف پاکستان کا مالی سال بجٹ پروپوزل کا اجلاس

فیڈریشن چیمبر آف پاکستان کا مالی سال بجٹ پروپوزل کا اجلاس

  

پشاور (سٹی رپورٹر)فیڈریشن چیمبرآف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی 2020-21 بجٹ پروفوزل کا ایک اہم اجلاس میں چیئرمین بجٹ کمیٹی ذکریا عثمانی نے کراچی، صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے لاہور، نائب صدر وکیپیٹل آفس انچارج قیصرخان داودزئی نے اسلام آباد، سابق صدر وبزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی نے پشاورسے چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نوشین جاوید امجد اور ممبر انکم ٹیکسم، کسٹم اور سیلز ٹیکس سے ویڈیو لنک پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف بجٹ تجاویزدے کر تفیصلی بحث کی، بحث میں کراچی سے شوکت احمد، نائب صدر سلطان الرحمان، ماہر معاشیات اشفاق طولہ، ذیشان اور تنویر احمد، لاہور سے نائب صدر ڈاکٹر ارشد، لاہور کیپٹل سے نائب صدر میاں عامر محمود اور اسلام آباد سے نائب صدر قیصرخان داودزئی، مرزا عبدالرحمان، پشاو رسے ڈپٹی کنونیئر محمد عدنان جلیل، کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایگزیکٹیو ممبران رحمت اللہ وزیر اور ڈاکٹر نذیر احمدنے اجلاس میں شرکت کی، اجلا س میں ملک کے ممتاز صنعت کاراور ایف پی سی سی آئی صدر میاں انجم نثار، سابق صدر زکریا عثمانی کی سربراہی میں بننے والے تجاویزپر شق وار تفصیلی غور ہوا اور بجٹ میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس،کسٹم ودیگرٹیکسوں پر تفصیلی گفت وشینداور سوال وجواب ہوئے، پہلی بار ایف پی سی سی آئی کے بجٹ تجاویز پر شق وار ایف بی آر چیئرپرسن اور ممبر کی جانب سے مثبت جوابات آئے اور توقع کی جاتی ہے کہ انشائاللہ ایف پی سی سی آئی بجٹ تجاویز بجٹ کا حصہ بنایا جائیگا، ریجنل آف پشاور بجٹ ویڈیو لنک اجلاس کے بعد چترالی بازار کے صدر صادق آمین کی روح کی ایصال ثواب کے لئے، درجات کی بلندی اورپسماندہ کو صبرجمیل عطا ئفرمانے کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -