تمام تاؤنز، پی ایل اے اکاؤنٹ بندش، تنخوا ئیں اور پنشن نہ ملنے کا امکان

  تمام تاؤنز، پی ایل اے اکاؤنٹ بندش، تنخوا ئیں اور پنشن نہ ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبہ بھرکے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ایز)میں پی ایل اے اکاؤنٹ کی بندش سے ایک بارپھرملازمین کوعیدالفطرسے قبل تنخواہیں اورپنشن نہ ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ٹی ایم ایزحکام نے ملازمین کوتنخواہیں پی ایل اے اکاؤنٹ کی بحالی سے مشروط کردی ہے جس پرمیونسپل یونین عہدیداروں نے شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے فوری طورپرمحکمہ خزانہ سے پی ایل اے اکاؤنٹ کے تحت پیسے ریلیزکرنے کامطالبہ کیاہے آل پاکستان لوکل گورنمنت ورکرزفیڈریشن کے مرکزی صدرملک نویداعوان،صلاح الدین نیازی اوردیگرنے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پی ایل اے اکاؤنٹ کی بندش قابل مذمت ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹی ایم ایزکی لوکل آمدنی بری طرح متاثرہوکررہ گئی ہے اوریہ کہ اب صوبہ بھرکے ٹی ایم ایزملازمین کی تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کیلئے پی ایل اے اکاؤنٹ کے تحت پیسوں کی فراہمی ناگزیرہوچکی ہے انکامزیدکہناتھاکہ ٹی ایم ایزحکام نے واضح طورپرملازمین کوآگاہ کردیاہے کہ جب تک پی ایل اے کے تحت پیسے موصول نہ ہو تب تک بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن ہے لہذاصوبائی وزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ پی ایل اے اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائیں تاکہ ملازمین کوعیدالفطرسے قبل تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔