وویمن یونیورسٹی مردان کے 2 جریدوں کی باضابطہ توثیق

وویمن یونیورسٹی مردان کے 2 جریدوں کی باضابطہ توثیق

  

مردان (بیورورپورٹ)ہایئر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی اسلام آباد نے وویمن یونیورسٹی مردان کے دو () جریدو کی باضابطہ توثیق دے دی ہے۔ ترجمان وویمن یونیورسٹی مردان کے مطابق (ایچ ای سی) نے آرٹس اور ہیمونٹی کے جریدے فہم اسلام اور سوشل سایئنس کے جریدے پاکستان جرنل آف سوشل سایئنس اینڈ ریسرچ (PJSSR) کی منظوری "Y" کیٹگری میں دی ہے۔ ان دونوں جریدو کا آغاز میں کیا گیااور قلیل عرصہ میں انڈیکسیشن کی عمل سے گزر کر انٹرنیشنل جریدو کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی۔یہ دونوں جریدے گزشتہ دو سال سے آن لایئن اور پرنٹ فارم دونوں میں شایئع ہو رہے ہیں جسکی بنیاد پر ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے ان دونوں جریدو کی قواعد و ضوابط کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد منظوری دی ہے۔ ان دونوں جریدو کی چیف ایڈیٹر اور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی انتک محنت اور ان کے پروفشنل ٹیم کی دن رات کوششوں کی بدولت آج سکالرز، اساتذہ، طلبہ اور طالبات کو اپنی تحقیق شائع کرنے کیلے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی مردان نے ان دونو ں جریدو کے ایڈیٹوریل بورڈ ممبرز کو اس بڑی کامیا بی پر مبارک باد دی اور انکی کوششوں کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -