امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ظہور بابر کی زیر صدارت اجلاس

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ظہور بابر کی زیر صدارت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرا ئم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور موجودہ حالات کا جائزہ لینے کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد سمیت صدر ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے موجودہ حالات کے تناظر میں صدر ڈویژن میں ہونے والے جرائم اور ان کی تفتیش کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے کرونا وائرس کے روک تھام اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ عمائدین اور علماء کرام کے کلیدی کردار کی تعریف کی، انہوں نے سنگین جرائم کی روک تھام اور ان کی تفتیش سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے سنگین جرائم کی تفتیش میں مدعیان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی تلقین کی، ایس ایس پی آپریشنز نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ٹارگیٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد اور صدر ڈویژن ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی، اس موقع پر صدر ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے اقدامات، سنگین جرائم کی روک تھام اور ہونے والے جرائم کی تفتیش سے آگاہی حاصل کرنے سمیت کرونا وائرس کی بابت حکومتی احکامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے صدر ڈویژن میں بہترین حکمت عملی کی بدولت جرائم کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی خاطر ٹارگیٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کرونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں علماء کرام کے کردار کو سراہا،ایس ایس پی آپریشنز نے نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچانے اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے آخر میں پولیس افسران کو جرائم کی بیخ کنی اور انوسٹی گیشن مقدمات کو پایا تکمیل تک پہنچانے سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے مزید کاروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی