اللہ کریم نے آپﷺ کی بنوت کو ایسا دوام عطا کیا رہتی دنیا تک قائم رہے گی: عبدالقدیر اعوان

اللہ کریم نے آپﷺ کی بنوت کو ایسا دوام عطا کیا رہتی دنیا تک قائم رہے گی: ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نبوت کی عمارت کی وہ آخری اینٹ ہیں جس سے یہ عمارت تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔اور اب کسی نئے نبی نے نہیں آنا آپ ﷺ خاتم النبیین ہیں اور یہ ہمارے ایما ن کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہا رامیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم نے آپ ﷺ کی نبوت و رسالت کو ایسا دوام عطا فرمایا ہے کہ رہتی دنیا تک اور حشر تک قائم رہے گی آپ ﷺ کی ذات اقدس پر کفار نے بھی اعتراض کیے لیکن ان کے اعتراض کا جواب اللہ کریم نے خود فرمایا۔انبیاء کرام ؑ کی ہستیاں اللہ کریم کی پسندیدہ اور عزیز ترین ہستیاں ہوتی ہیں اورکسی بھی معاملے کو آپ ﷺ کی بارگاہ میں پیش کریں تو اس کا حل وہاں سے مل جائیگا۔کوئی تشنگی باقی نہیں رہتی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ کمیشن میں قادیانیوں کو شامل کیا جائے یا نہ کیا جائے اگر قانون اسلام کے مطابق ہو تو پھر اقلیت اور اکثریت کے حقوق میں کوئی فرق نہیں ہوگاسب کو یکساں نظام عدل ملے گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہے اور شیاطین قید ہیں لیکن معاشرے میں بد عملی نظر آرہی ہے سود کا لین دین اور باقی بد عنوانیاں بھی عروج پر ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ شیطنت کہاں پر ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم شیطان کی راہ پر اتنا چل چکے ہیں کہ شیطنت ہمارے اندرسرائیت کر چکی ہے آخر میں انہوں نے دعا فرمائی کہ اللہ کریم اس وبائی مرض سے رمضان المبارک کی برکت سے ہماری حفاظت فرمائیں او ر ہم بحیثیت قوم نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے ارشادات کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں۔ امین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -