ہنگو، موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم، 2جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

ہنگو، موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم، 2جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں موٹر سائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی صورت میں زخمیوں کے ورثاء کا احتجاج توڑ پھوڑ کیا ایس ایچ او سٹی نے معاملے کو حل کردیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز مین ٹل روڈ پر توغ سرائے کے مقام پر مخالف سمت سے انے والے موٹر سائیکل اور ڈبل ڈور پک اپ میں امنے سامنے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ہنگو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایاگیا جہاں پر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے طارق ولد غازی سکنہ سنگھیڑہ اسامہ ولد حلیم سکنہ توغ سرائے جاں بحق ہوگئے ہسپتال میں ڈاکٹر عملہ کے عدم موجودگی کی وجہ سے زخمیوں کے ساتھ ائے ہوئے ان کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی بعد میں ایس ایچ او سٹی نے کاروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -