حاجی بہادر خان اسکے بیٹے،نواسے اور سیکرٹری کے ٹیسٹ مثبت

حاجی بہادر خان اسکے بیٹے،نواسے اور سیکرٹری کے ٹیسٹ مثبت

  

لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) خیبر پختون خواہ اسمبلی کے رکن او ر اے این پی ضلع لوئر دیر کے صدر حاجی بہادر خان اور ان کے بیٹے و نواسہ اور پرائیویٹ سیکرٹری کے کورونا ٹسٹ مثبت آگئے،ایم پی اے حاجی بہادر خان نے اپنے اپ کو گھر میں قرنطینہ کر دیا، اس حوالے سے صوبائی حلقہ پی کے 16سے اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کو کئی دنوں سے بخار اور زکام کی شکایت تھی جس کے بناء پر انھوں نے کورونا ٹسٹ کرایا جس کا رزلٹ مثبت آیا ہے ان کے مطابق ان کے بیٹے عبد الرشید،نواسہ عبد الواجد اور پر ائیویٹ سیکرٹری بخت بیدار جان کے ٹسٹ بھی پازیٹو ائے ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان کے مطابق چاروں نے اپنے اپ کو گھر میں قر نطینہ کیا ہے،انھوں نے اپنے ویڈ یو پیغام میں مزید کہاہے کہ وہ اور ان کے بیٹے،نواسہ اور سیکرٹری کی صحت بہتر ہے تاہم عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کریں،ان کا کہناتھا کہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوکر حلقہ کے عوام کی دوبارہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گے۔دریں اثناء محکمہ صحت لوئر دیر نے بھی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان کی کورونا ٹسٹ مثبت انے کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -