تخت بھائی،ڈاکٹر اسفندیار قتل میں ملوث ملزم گرفتار

تخت بھائی،ڈاکٹر اسفندیار قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان، تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹر اسفندیا ر قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم حضرت علی سمیت ایک مجرم کو گرفتار کر لیا، اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ایچ او ربنواز خان کی قیادت میں کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکٹر اسفندیار قتل کیس میں روپوش مرکزی ملزم حضرت علی کوگرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بھی برآمد جبکہ قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری تاجبر سکنہ عالم گنج کاٹلنگ کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا، یاد رہے روپوش ملزم حضرت علی نے اپنے والد مشرف اور علی زر عرف زرے کیساتھ مل کرمقتول ڈاکٹر اسفندیار اورانکے ولد کو فائرنگ سے شدید زخمی جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ بھی جان بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -