ویٹ سیڈ پالیسی برائے سال 2020جاری

  ویٹ سیڈ پالیسی برائے سال 2020جاری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب نے ویٹ سیڈ پالیسی برائے سال 2020جاری کر دی ہے۔جس کے تحت رواں سال کے لییویٹ سیڈ کی خریداری کی جائے گی۔ترجمان محکمہ خوراک نے کہاہے کہ پالیسی کے تحت ویٹ سیڈ کی قانونی پروکیورئمنٹ میں آنے والی روکاوٹیوں کو دور کیا گیا ہیاورپنجاب سیڈ کارپوریشن اور پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کو پنجاب میں درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پرائیویٹ کمپنیوں سے منسلک فیڈرل سیڈسرٹیفیکیشن ایجنسی کے ترسیلی سامان کی گاڈیوں کو مقامی انتظامیہ نہیں روکے گی۔ جبکہ پنجاب کابینہ کی منظور کردہ ویٹ پروکیورئمنٹ پالیسی 2020کے تحت بھی ویٹ/ویٹ سیڈ کی بین الاضلاعی ترسیل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سیڈ کے سامان بشمول دستاویزات پرسیڈ کمپنیوں کے گوداموں میں ارسال کرنے والے اور وصول کرنے والے دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز تصدیقی دستخط کریں گیاور کسی بھی صورت میں ان کی بابت اس پروسس میں تاخیر نہیں کی جائیگی۔

مزید :

کامرس -