لاک ڈاون میں مرحلہ وار نرمی خوش آئند ہے، راولپنڈ ی چیمبر

    لاک ڈاون میں مرحلہ وار نرمی خوش آئند ہے، راولپنڈ ی چیمبر

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں مرحلہ وار نرمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تما م کاروبار کھولے جائیں۔ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ایس او پیز کی تشکیل، اوقات کاراور باقی کاروبار مرحلہ وارکھولنے کے حوالے سے تاجربرادری اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ ہمیں ایس او پیز کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

پبلک ٹرانسپورٹ، آٹو سیکٹر، جیولری، فرنیچر سمیت تمام دوسرے سیکٹرز جو بند ہیں انہیں کھولنے کی راہ ہموار کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ اور مراعات کا دائرہ کار تمام دوسرے شعبوں تک پھیلایا جائے۔

مزید :

کامرس -