باٹا پاکستان کا وبائی مرض کے خلاف لڑنے والوں کیلئے شوز کا عطیہ

        باٹا پاکستان کا وبائی مرض کے خلاف لڑنے والوں کیلئے شوز کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور) پ ر) باٹا گروپ نے دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، رضاکاروں اور ان کے اہل خانہ کو شوز کے10 لاکھ جوڑے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ہر روز قابل تحسین ہمت اور لگن کے ساتھ کوویڈ19 کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کررہے ہیں۔کورونا وائرس کی وباء شروع ہونے کے بعد سے، باٹا نے دنیا بھر میں اپنے ”باٹا ہیروز“ اقدام کے تحت پاکستان، ہندوستان، چیک ریپبلک، بنگلہ دیش، کولمبیا، اٹلی، کینیا، زمبابوے، چلی، پیرو، تھائی لینڈ، ملائشیا جیسے متنوع ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، رضاکاروں اور ان کے اہل خانہ کو عطیہ کے طور پر شوز کے10 لاکھ جوڑے دینے کا اعلان کیا ہے جو اپنی بے مثال ہمت، لگن اور بہادری کے ساتھ لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے روزانہ کوویڈ19 کا سامنا کرتے ہیں۔ باٹا نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کیلئے فیس ماسک، فیس شیلڈز اور حفاظتی سامان (پی پی ای) تیار کرکے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ باٹا چلڈرنز پروگرام اور باٹا شوز فاؤنڈیشن کے ذریعے خوراک، صحت سے متعلق مصنوعات اور فنڈز بھی عطیہ کئے۔
باٹا پاکستان نے بھی اس وبائی مرض کے خلاف پاکستان میں فرنٹ لائن فورس کے طور پر نبردآزما صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور معاون عملہ میں تقسیم کرنے کیلئے شوز کے ایک لاکھ جوڑے تیار کئے ہیں۔

مزید :

کامرس -