پی ٹی سی ایل کی طرف سے وائرس سے متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن

  پی ٹی سی ایل کی طرف سے وائرس سے متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی طرف سے پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کیلئے رمضان راشن مہم کا بڑے پیمانے پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں میں ملک کے 25 شہروں میں اس مہم کے تحت راشن تقسیم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران چند مستحق خاندانوں میں ضروری اشیاء خوردونوش پر مشتمل ایک ماہ کاراشن تقسیم کیا گیا۔پی ٹی سی ایل کی اعلیٰ قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ زیادہ تر خاندانوں میں راشن کی تقسیم ضلعی انتظامیہ نے محمدزئی یونین کونسل کوہاٹ میں کی۔ اس تقریب کے زریعے پہلے مرحلے کا آغازکیا گیا ہے جو پاکستان کے دیگر شہروں میں پورے ماہ رمضان جاری رہے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے مشیر ضیاء اللہ بنگش نے کہا”ہم پی ٹی سی ایل اور اس کے ملازمین کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان مشکل حالات میں قوم کی مدد کیلئے دل کھول کر اپنا کردار ادا کیا۔ ہم مشکل اور ضرورت کی اس گھڑ ی میں ان کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہیں اور ملک کو مواصلاتی طور پر جوڑے رکھنے کیلئے فراہم کردہ سروسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں“۔

مزید :

کامرس -