ڈاکٹروں کی مفت اسکریننگ کیلئے گیٹز فارما کی "کیئر فار ہیروز کمپین"

  ڈاکٹروں کی مفت اسکریننگ کیلئے گیٹز فارما کی "کیئر فار ہیروز کمپین"

  

لاہور (پ ر)گیٹز فارما صحت عامہ کی فیسلٹیز میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی"کیئر فا رہیروز" کاوش کے تحت ملک میں 8,000 سے زیادہ کلینکس،ہسپتالوں کے650 وارڈزکوdisinfect اور 25,000 سے زیادہ ڈاکٹروں کے مفت اسکریننگ ٹیسٹ کر رہا ہے۔کلینکس اور ہسپتالوں میں اس وبا کے ایک سے دوسرے کو لگنے کا خطرہ کم سے کم کرنے کے لیے گیٹز فارما عالمی ادارہ ء صحت(WHO) کے منظور کردہ کیمیکلCHEMGENE HLD4 کو استعمال کرتے ہوئے،جو کورونا وائرس کے لیے ایک ثابت شدہdisinfectant ہے،باقاعدگی کے ساتھ چھہ ماہ کے لیے ان جگہوں کوdisinfect کرے گا۔اس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز محفوظ ماحول میں کام کر سکیں۔کمپنی، PPEs،ماسکس، سینی ٹائزرز اور دستانوں جیسا پرسنل پروٹیکٹؤ ایکوئپمنٹ بھی فراہم کر رہی ہے اور25,000 سے زیادہڈاکٹروں خاص طور سے آئسولیشن سینٹرز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے مفت کورونا وائرس اینٹی باڈی اسکریننگ ٹیسٹ کر رہی ہے تاکہ اس عالم گیر وبا کا فرنٹ لائنز پر مقابلہ کرنے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز(HCPs) کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اس کاوش کے تحت اب تک کراچی میں ایک سو سے زیادہ کلینکس کو disinfect کیا جا چکا ہے اور کمپنی جلد ہی اس کوشش کو دوسرے شہروں تک پھیلائے گی۔ہسپتال میں ڈس انفیکشن کی پہلی مہم جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) سے شروع کی گئی۔

اور اس میں 28 وارڈز، ڈاکٹروں کے96 ہاسٹل رومز،ڈاکٹرز کالونی کے تقریباً200 گھروں بیرونی مریضوں (OPDs) کے ایمرجنسی رومز اور ڈیوٹی رومز کو شامل کیا گیا۔جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" ہم گیٹز فارما کے مشکور ہیں جس نےCovid-19 کے پیش نظر ہمارے احاطوں میں بھرپور سینی ٹیشن کے لیے قدم آگے بڑھایا"۔گیٹز فارما کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او،خالد محمود نے اس ماہ کے شروع میں سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیر اعلی مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اس وبا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ ء خیال کیا۔

مزید :

کامرس -