اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ اور کمشننگ کا مشاہدہ

  اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ اور کمشننگ کا مشاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چین اور پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کے ساتھ سی آر۔ نورنکو (CR-NORINCO) کی جانب سے تعمیر شدہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے لئے انٹیگریٹڈ ٹیسٹنگ اور کمشننگ کا مرحلہ 6 مئی 2020 کو پروجیکٹ انتظامیہ (نیسپاک اور سی ای سی) کے نمائندوں کی موجودگی میں مکمل کرلیا گیا۔ ای پی سی کانٹرایکٹ کے مطابق الیکٹریکل اور میکینکل سامان کی تنصیبات، سسٹم کمشننگ، ٹیسٹ و کمشننگ اور ٹیسٹ رن سے متعلق کام اطمینان بخش حد تک مکمل ہوچکا ہے۔ پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے پروجیکٹ میں سامان کی معیاری تنصیب کے ساتھ سسٹم کی فعالیت کی تصدیق سے آپریشن اور مینٹی ننس کی حوالگی کی مستحکم بنیاد رکھ دی گئی ہے جو عوامی سطح پر اس پروجیکٹ کی روانی سے شروعات کے لئے انتہائی اہم ہے۔

مزید :

کامرس -