جاپانی گیمنگ کمپنی ننٹنڈو کے خالص منافع میں 33.3 فیصد اضافہ

    جاپانی گیمنگ کمپنی ننٹنڈو کے خالص منافع میں 33.3 فیصد اضافہ

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی گیمنگ کمپنی ننٹنڈو نے کہا ہے کہ 2019-20 ء کے دوران اس کے خالص منافع میں 33.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی معروف گیمز سوئچ کنسول اور ٹائٹلز کی طلب میں اضافہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کو ختم ہونے والے سال کے دوران اس کی مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.3 ٹریلین ین رہا جو کہ 2018-19 ء کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے، خالص منافع 258.6 ارب ین (2.4 ارب ڈالر) رہا جو گزشتہ سالکے خالص منافع سے 33.3 فیصد زیادہ ہے۔منافع میں اضافے کی وجہ بلاک بسٹر اینیمل کراسکنگ سمیت معروف سوئچ کنسول اور ٹائٹلز کی فروخت میں اضافہ ہے۔

مزید :

کامرس -