پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 8.45 فیصد کمی ہوئی

پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 8.45 فیصد کمی ہوئی

  

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 8.45 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 1490.245 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1627.873 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 137.628 ملین ڈالر یعنی 8.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن درا?مدات 6.79 فیصد اضافہ سے پلاسٹک کے سامان کے درآمدات کا وزن 11 لاکھ 99 ہزار 206 میٹرک ٹن بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی اسل کے اسی عرصہ کے دوران 11 لاکھ 22 ہزار 987 میٹرک ٹن پلاسٹک کا سامان درآمد کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات میں 12.37 فیصد کمی سے درا?مدات 164.194 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2019ء میں 187.382 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

مزید :

کامرس -