لوگ آئیسولیشن میں جانا نہیں چاہتے: عذرا فضل پیچوہو

  لوگ آئیسولیشن میں جانا نہیں چاہتے: عذرا فضل پیچوہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے کہاہے کہ لوگ اپنے مرض کو چھپاتے ہیں کیونکہ لوگ آئیسولیشن میں جانا نہیں چاہتے۔وزیر صحت سندھ نے کہاکہ ہوم آئسولیشن میں لوگوں کی مرضی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ گھر بیٹھنے سے فرق نہیں پڑتا۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اپنے بیان میں کہاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط ہی ضروری ہے۔