بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو تباہ کرسکتا ہے،عون نقوی
کراچی (سٹاف رپورٹر)ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا عون محمد نقوی نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو تباہ کرسکتا ہے۔کیونکہ مسلسل پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور ہماری مسلح افواج صبر و تحمل اور برداشت سے کام لے ہے ہیں جسکی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے لیکن ظلم کی ایک حد ہوتی ہے مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مظالم کے سلسلے کو فوراً بند کیا جائے،کیونکہ طویل عرصے سے کشمیری مسلمان مظام کا شکار ہیں جبکہ پاکستانی سرحدوں کے خلاف ورزیوں سے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ظلم و ستم کی پسی ہوئی چکی میں مسلمانوں کو نجات دلائیں اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو قائم رکھا جائے۔