فیصل آباد کے گلی محلوں میں ڈاکوؤں کا گشت،ایک ہی روز میں 29وارداتیں

  فیصل آباد کے گلی محلوں میں ڈاکوؤں کا گشت،ایک ہی روز میں 29وارداتیں

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 29وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 7لاکھ روپے سے زائد نقدی‘ 10تولے سے زائد طلائی زیورات‘ 12موٹر سائیکلیں‘ دو درجن موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے اشفاق سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی‘ امجد سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی‘یاسین کے گھر سے پچاس ہزار‘ 6تولے طلائی زیورات‘ قیمتی سامان‘ احسان علی کی بہن سے چالیس ہزار‘طلائی زیورات‘ عاصمہ سے 35ہزار‘ چار موبائل‘ سمیع اللہ سے پچیس ہزار موبائل‘ گل شریف سے بیس ہزار‘دو موبائل‘ ام مبشر سے نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل‘ باقر‘ شبیر‘ طاہر‘ لطیف‘ مدثر‘احتشام الحق سے نقدی‘ موبائل فونز‘نوشیر اور لطیف سے نقدی‘ موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ اسد کے گھر سے 70ہزار قیمتی سامان‘سلطان اور ارسلان کی دکانوں سے دولاکھ روپے کی نقدی و قیمتی سامان‘صدیق‘ شفاقت‘ علی‘ عدیل‘خرم‘علی حمزہ‘ نادی خاں‘ علی رضا‘کاشف‘ عدیل اور محمد یاسین کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -