ن لیگ کا راشن کی تقسیم عوامی خدمت کاروشن پہلو ہے، مہناز اختر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)7 ہفتے سے زائد لاک ڈاون ہو گیا ہے بھوک سے بلکتی عوام رسواء ہو رہی ہے مسلم لیگ ن عوام کیلئے راشن کی سپلائی کو عوام تک پہنچا رہی ہے،قیادت کی ہدایت پر کراچی کے صدر سلمان خان نے پوری کراچی ہر ضلع میں راشن تقسیم کیا ہے مہناز اختر مزید کہا ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر لیبر سندھ کے سنیئر نائب وحید جان نے کہا حکومتی اقدامات کا کہیں کوئی پتہ نہیں 60 فیصد عوام روزآنہ کی بنیاد پر دیھاڑی دار ہیں آج عوام راشن کیلئے ترس رہی ہے ایوانوں میں بیٹھے ارب پتی صوبائی اور وفاقی حکمران جھوٹے افکار و کرداد کے مالک میٹنگ اجلاس اور اربوں روپے کے اعلانات کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ مرکزی کونسل ممبر حمید بٹ نے کہا ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں لاک ڈاون کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے مگر افسوس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں