مردان میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار

مردان میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ)تھانہ طورو پولیس نے اندھے اقدام قتل کیس کا سراغ لگاکرملزم کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ طورو کی حدود بام خیل سے تعلق رکھنے والے مدعی مقدمہ وقاص ولد نثارنے اپنی مجروحیت کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرائی۔ڈی پی اوسجادخان نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی جانزادہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ طورو جاوید اقبال خان ہمراہ ٹیم کو سونپ دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے سائنسی خطوط کے ذریعے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سید حسین شاہ سکنہ نادان بابا پارہوتی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم نے دوران سرسری انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ عناد تنازعہ مستورات بتایااوردوسرے شریک واردات ساتھی کا نام بھی اگل دیاجبکہ اسکی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے، گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -