بخشالی،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

بخشالی،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان)خیبرپختونخوا فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے بخشالی میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد قصابوں اور کریانہ سٹور مہنگے داموں یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے اور نوٹسز جاری کئے، تفصیلات کے مطابق ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیاز محمد خان اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر اکبر علی اور سلیمان خان نے بخشالی بازار میں کاروائی کی اور کریانہ سٹورز اور قصابوں کے نرخ نامے اور معیار چیک کیا۔ غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے اور بیشتر کو صفائی اور اشیاء کا معیار بہتر بنانے کے نوٹس جاری کئے۔ کاروائی کے حوالے سے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوڈ انسکپٹر اکبر علی اور سلیمان خان نے بتایا کہ حکام بالا کی ہدایات کے مطابق رورل سرکل میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -