عدالت کا بم بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم

  عدالت کا بم بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بم بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی اور اس کی رہائی کے احکامات جاری کیے، جبکہ 2017 میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 2 مرتبہ 25،25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ جمشید کوارٹر تھانے کیحدود میں ملزم اپنے گھرمیں بم بنا رہا تھا، بم بنانے کے دوران دھماکا ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق اور ملزم زخمی ہوا۔اس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے لگایا گیا الزام بے بیناد ہے، عمران راہ گیر تھا، راستے سے جا رہا تھا تو بم پھٹااور اس سے وہ زخمی ہوا۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران کی رہائی کا حکم جاری کیا۔