گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

  گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، عمران اسماعیل نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ للہ مجھیاس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور شفا دے۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا۔