کراچی،محکمہ صحت میں حقدار ترقیوں سے محروم

  کراچی،محکمہ صحت میں حقدار ترقیوں سے محروم

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کے زیرانتظام سندھ گورئمنٹ اربن ہیلتھ سینٹر نارتھ کراچی میں من پسند اور لاڈلیملازم کو ترقی دیئے جانے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق گریڈ دو کے ملازم لیبارٹری اینڈینٹ کو کچھ عرصہ قبل ترقی دے کر گریڈ اٹھ میں اسٹیورڈ بنادیا گیا جبکہ مذکورہ ملازم کامران صدیقی کی سروس کی مدت ابھی دس سال بھی مکمل نہ ہوئی لیکن اسے نوازتے ہوئے اٹھ گریڈ میں پہنچادیا گیا۔ اسپتال میں سئینر ملازمین نے اپنے حق تلفی ہونے پر اس کے خلاف محکمہ صحت کے اعلی افسران کو درخواستیں ارسال کی ہیں۔ اسپتال ملازمین نے محکمہ صحت کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ اس ترقی کو فوری منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائے۔اربن ہیلتھ سینٹر میں دو گریڈ کے لیبارٹری اٹینڈنٹ کامران صدیقی کو دو گریڈ سے اٹھ گریڈ میں ترقی دیے جانیاور مدت ملازمت دس سال بھی نہ ہونے کے حوالے سے جب ڈاریکٹر ہیلتھ سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملازم کو ترقی دیییجانے کا معاملہ میرے علم میں نہیں ہے میں اس کیس کی مکمل انکوائری کروں گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -