نوشہرہ، گرڈسٹیشن میں خرابی، طویل بریک ڈاؤن، روزہ داروں کو مشکلات

نوشہرہ، گرڈسٹیشن میں خرابی، طویل بریک ڈاؤن، روزہ داروں کو مشکلات

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ سٹی گریڈ سٹیشن میں 132کے وی ٹرانسفامر کی خرابی سے نوشہرہ کلاں میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل بریک ڈاون روزہ دار گرمی سے بلبلا اٹھے جبکہ نوشہرہ بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض بھی بجلی نہ ہونے سے پریشان تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سٹی میں بجلی گریڈ سٹیشن میں گذشتہ رات 132کے وی ٹرانسفارمر میں فنی خرابی رونما ہوئی ہے پیسکو کے متعلقہ ذمہ دار اس فنی خرابی کو درست کرنے لیکئے اپنے کام میں مصرف عمل ہیں لیکن اس کے باوجود فنی خرابی کو درست کرنے میں 4سے 5دن لگ سکتے ہیں جبکہ ماہ رمضان کے مقدس و بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل بریک ڈاون سے نہ صرف عام صارفین بلکہ نوشہرہ کلاں میں ضلعے کے دو بڑے ہسپتال قاضی میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سمیت عام بیماریوں میں مبتلا مریض بھی گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ سٹی گریڈ سٹیشن میں واقع 132کے وی ٹرانسفامر کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے جبکہ محکمہ واپڈا کی بجلی ترسیل کمپنی پیسکو نوشہرہ سٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سٹی گریڈ سٹیشن میں 132کے وی ٹرانسفامر میں فنی خرابی کو ٹھیک کرنے میں 4سے 5دن لگ سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -