محکمہ خوراک کی کارروائی‘ مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر22 قصاب گرفتار

محکمہ خوراک کی کارروائی‘ مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر22 قصاب گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 22 قصابوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخوراک الحاج قلندر لودھی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹرز محسن علی شاہ اور وحید یوسف نے پشاور کے مختلف علاقوں رامداس اور شاہ قبول میں عوامی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی کارروائی کے دوران محکمہ خوراک کے افسران نے عام آدمی کے بھیس میں خریداری کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر رامداس میں 12 اور شاہ قبول کے حدود میں 10 قصابوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر نے کہا کہ شاہ قبول اور رامداس کے علاقے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ نمبر پر گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کیا کریں تاکہ محکمہ خوراک کے افسران کو آسانی ہو شہریوں کو بھی سہولت میسر ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -