نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز14 جرائم پیشہ افراد گرفتار

نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز14 جرائم پیشہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرا ئم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہر کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس ہے تحت گزشتہ روز تھانہ متنی کی حدود میں ہونے والے خصوصی آپریشن میں لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز ٹیم اور کمانڈوز سمیت مقامی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا جس کے دوران 14 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، چار عدد رائفل، تین عدد بندوق، چار عدد پستول، ایک کالاکوف اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہر کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز تھانہ متنی کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی نگرانی میں ہونے والے سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی صدر سعید خان، ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان، پولیس کمانڈوز ٹیم، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 14 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، چار عدد رائفل، تین عدد بندوق، چار عدد پستول، ایک کالاکوف اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف دیگر کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے خفیہ اطلاع پر منشیات سمگلر رفیع اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ ریگی اور تھانہ چمکنی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 9 دیگر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 عدد پستول، 2 عدد بندوق، 1 عدد شاٹ گن، دو کلوگرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔