امتحانات منسوخ ہونے پرطلبا وطالبات تذبذب کا شکار‘ پڑھائی متاثر
ملتان (سٹاف رپورٹر) امتحانات منسوخ ہونے پر طلبا وطالبات تذبذب میں پڑ گئے‘ تعلیمی حلقوں کے مطابق ایف ایس سی کے نمبر ز کی بنیاد پر طلبا وطالبات کو میڈیکل‘ انجینئرنگ اور دیگر اہم شعبوں میں داخلہ ملتاہے‘ طلبا وطالبات فرسٹ ائر کی نسبت سیکنڈائر میں زیادہ محنت کرتے ہیں اور فرسٹ ائر میں رہ جانے والی کمی سیکنڈ ائر میں پوری کرتے ہیں اوراس میں پریکٹیکل(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
کے نمبرز بھی اہم ہوتے ہیں لیکن اب حکومت نے دیگر امتحانات کی طرح انٹر میڈیٹ کے امتحانات بھی منسوخ کرکے فرسٹ ائر کے نمبرزکی بنیا د پر سیکنڈائر کے نمبرزدینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس طرح جن طلباو طالبات نے سیکنڈ ائر میں زیادہ تیاری کی ہے‘وہ اس سے متاثر ہوں گے‘ یہی صورتحال میٹرک کے طلبا وطالبات کی ہے‘اس کے علاوہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں مختلف مضامین میں رہ جانے والے جن طلبا وطالبات نے سپلیمنٹری امتحانات دینا تھے یا جنہوں نے اپنے نمبرز بڑھانے کے لئے پیپرز دینا تھے‘ ان کا کیا ہوگاجبکہ میڈیکل‘ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں میں داخلوں کے لئے کیا میرٹ پالیسی ہوگی۔
متاثر