صوابی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

صوابی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پک اپ سے بھاری مقدار میں افیون بر آمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور شفیق احمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک پک اپ نمبر 5639دیر کو بغرض تلاشی روکا تلاشی لینے پر پک اپ سے دو بوری جس میں 36پیکٹ بوزنی 44460گرام افیون بر آمد کر لی۔پولیس نے پک اپ میں سوار دو افراد گوہر زمان اور قاسم احمد ساکنان باکر سلیم خان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے پک اپ اور افیون کو قبضے میں لے لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -