وزارتِ صحت اور انٹر نیشنل آرگنائزیشن امیگریشن کے مابین ایم اویو پر دستخط

وزارتِ صحت اور انٹر نیشنل آرگنائزیشن امیگریشن کے مابین ایم اویو پر دستخط

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ قومی صحت اور انٹر نیشنل آرگنائزیشن فار امیگریشن کے مابین معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارتِ کی جانب سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے دستخط کیے،آئی او ایم کی جانب سے چیف آف مشن ڈیوڈ ٹرزی نے دستخط کیے۔ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہاکہ پاکستان 1992 سے آئی او ایم کا ممبر ہے، ایم او یو کا مقصد وزارتِ صحت اور آئی ایم او کے درمیان موٹر باہنی تعاون کو فروغ دینا ہے،آئی ایم او کی جانب سے تکنیکی معاونت کا حصول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم او یو کے تحت باہمی تعاون کے نتیجے میں یاران وطن پروگرام کو تقویت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تارکین وطن اور پناہ گزین کی صحت کے حوالے سے اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔

ایم اویو پر دستخط

مزید :

پشاورصفحہ آخر -