خیبر، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عملدرآمد کی دھجیاں

خیبر، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عملدرآمد کی دھجیاں

  

خیبر (بیوروروپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی ہدایات خیبر پولیس،کسٹم حکام اور این ایل سی نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی تختہ بیگ چیک پوسٹ سے طورخم تک ٹرانسپوٹروں سے بھتہ وصولی جا ری ہے ڈی پی او خیبر نے آنکھیں بند کر دی ہے ٹرالروں کو اپنے باری سے پہلے چھوڑنے پر ہزاروں روپے بھتہ لیا جا تاہے،طورخم کسٹم معافیا ہے خیبر پولیس این ایل سی زبردستی بھتہ وصول کر تے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں ورنہ سخت احتجاج کر ینگے،آل ٹرانسپورٹ ٹرالرزٹرک اونر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا صدر یو سف آفریدی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرانکے پرسنل سیکرٹری نے تقریبا نو مہینے پہلے ایک لیٹر مختلف اداروں کے سربراہان کو بھیج دیا گیا تھا جس میں واضح طور پر لکھا گیا گیا تھا کہ افغانستان جانے والے مال بردار گاڑیوں سے پشاور اور پشاور سے طورخم تک بھتہ لیا جا تا ہیں اس کو فوری طورپر بند کیا جا ئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اس لیٹر کے بعد مختصر عرصے کیلئے بھتہ وصولی بند کیا گیاتھا لیکن اب دوبارہ تختہ بیگ چیک پوسٹ سے لیکر طورخم تک بھا ری بھتہ وصولی شروع کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ پر ایک ہزار روپے فی ٹرالر بھتہ وصول کیا جاتا ہیں جبکہ اپنے باری سے پہلے چھوڑنے کی چار ہزار سے سات ہزار روپے تک بھتہ وصول کیا جا تا ہیں اسی طرح چروازگئی چیک پوسٹ پر بھی رات کے وقت ٹرالرز سے ہزاروں روپے لئے جا تے ہیں ٹرالر ز کو حمزہ با با گراونڈ میں جمع کرکے پھر رات کے وقت ٹرالر سے پانچ سو سے ایک ہزار اور باری لینے پہلے چھوڑنے کی چار ہزار روپے وصول کر تے ہیں اسکے بعد طورخم جانے کی اجازت دیتے ہیں اس طرح کا سلسلہ پھر طورخم میں بھی جا ری ہو تا ہیں جبکہ طورخم میں کسٹم حکام این ایل سی اور پولیس بھاری بھتہ وصول کر تے ہیں اس سلسلے میں جب آل ٹرالرز ٹرک اونر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر یوسف آفریدی سے رابطہ کیا تو انہوں کہا کہ تختہ بیگ سے طورخم تک ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ظلم جا ری ہیں ایک طرف ڈرائیوارز اورکلینرزکو گالیا ں اور مارپیٹ کیا جا تاہیں جبکہ دوسری طرف ان سے بھاری بھتہ بھی وصول کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم ایک مافیا ہیں زبردستی سب کچھ کر رہے ہیں جبکہ این ایل سی بھی زبردستی بھتہ صول کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کو ڈی پی او خیبر کا آشیربا دحاصل ہیں انکے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتے پولیس تختہ بیگ سے طورخم تک جو بھتہ لیتے ہیں ان میں ڈی پی او برابر شریک ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بھتہ وصولی بند نہیں کی گئی تو احتجاجا ٹرالرز اور ٹرک کو متنی میں کھڑے کر دینگے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے تختہ بیگ چیک پوسٹ کے ساتھ مظاہرہ کرینگے اسکے بعد بابا مزار اور طورخم میں بھی مظاہر ے کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -