لاک ڈاؤن‘ نہم جماعت کے طلبا وطالبات دہم میں پروموٹ‘ سفارشات فائنل

  لاک ڈاؤن‘ نہم جماعت کے طلبا وطالبات دہم میں پروموٹ‘ سفارشات فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)امتحانات کا فارمولا طے کر لیا گیا‘تعلیمی بورڈز کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات کے مطابق نہم جماعت کے طلبا و طالبات کو دہم میں پروموٹ کر دیا جائے گا. ان سے صرف دہم کے پیپر ز لئے جائیں گے‘ دہم کے حاصل کردہ نمبرز کے مطابق نہم کے بھی نمبرز دئیے جائیں گے.دہم کے طلباء امتحان دے چکے ہیں، ان کے پیپرز جلد از جلد مارک کیے جائیں گے. اگر کسی بنیاد پہ مارکنگ شروع نہ ہو سکی تو نہم کے حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پر دہم کے نمبرز (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

بھی دیے جائیں گے.دہم کے موجودہ طلباء کے لیے پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائیگا۔ پریکٹیکل کے کل نمبرز کا نصف تمام طلباء کو بلا تفریق دے دیا جائے گا، جبکہ بقیہ نصف متعلقہ مضمون کی پرسنٹیج کے حساب سے دیا جائے گا. تمام فرسٹ ائیر کے موجودہ طلباء کو سیکنڈ ائیر میں پروموٹ کیا جائیگا اور صرف سیکنڈ ائیر کے امتحان لیے جائینگے، سیکنڈ ائیر امتحان کے نمبرز کے مطابق فرسٹ ایئر کے نمبرز بھی فائنل رزلٹ میں شامل کیے جائینگے.سیکنڈ ائیر کے موجودہ طلباء کا امتحان بھی نہیں لیا جائیگا، بلکہ انہیں بھی فرسٹ ائیر کی حاصل کردہ پرسنٹیج کے مطابق نمبرز دیکر یونیورسٹی داخلے کے لیے اہل سمجھا جائے گا‘پریکٹیکل امتحان کا شیڈول دہم کی طرح ہوگا۔حتمی فیصلہ بورڈز کی کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس جلد منعقد کرایا جائے گا.یونیورسٹیز اپنا طریقہ کار خود طے کریں گی۔
فائنل