ملتان: ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانیں سیل کرنیکی تیاریاں

    ملتان: ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانیں سیل کرنیکی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آگئی ہے اورچوبیس گھنٹوں کے دوران 55 ناجائز منافع خور جیل پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز 51 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں،ان میں سے4ناجائز منافع خور ڈائریکٹ جیل منتقل کئے گئے ہیں،جن کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے کی بناء پر وہ ضمانت کے حق سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران 795دکانوں کی چیکنگ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

کی گئی اور194دکاندار گرانفروش نکلے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گرانفروشی روکنے کے لیے ہر حد تک جانے کا حکم دیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ اب ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی صورت میں دکانیں سیل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔ گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران پرائس مجسٹریٹ وچیف آفیسر میٹرو پولیٹن سٹی شاہداقبال نے19 افراد کوگرفتار کرا دیا ہے۔اس کے علاوہ ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی پرائس چیکنگ میں تیزی آگئی ہے۔پرائس مجسٹریٹ سہیل کھوکھر نے قصبہ لاڑ میں پرائس چیکنگ کی اور14ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیج دیا ہے۔پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے ممتاز آباد میں چکن فروخت کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لے کر5 دکانداروں کوگرفتار کرادیا ہے۔سیکرٹری آرٹی اے احسان الحق نے گلگشت اور سورج میانی میں کارروائی کے دوران1دکاندار گرفتاراور دیگر کو32 ہزار روہے جرمانہ عائد کیا ہے۔سب رجسٹرارکامران بخاری نے انسپکشن کے دوران گرانفروشوں پر18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔سول ڈیفنس آفیسر فاطمہ خان نے پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کو13 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
تیاریاں