ریاض نائیکو کی شہادت سے کشمیر میں آزادی کی منزل مزید قریب آگئی‘ سید ذیشان اختر

  ریاض نائیکو کی شہادت سے کشمیر میں آزادی کی منزل مزید قریب آگئی‘ سید ذیشان ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ ریاض نائیکو کی شہادت کشمیر میں آزادی کی منزل کو مزید قریب کرے گی۔(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

برہان وانی کی شہادت کے بعد جس طرح آزادی کی تحریک میں نیا موڑ آیا تھااور ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تحریک میں شامل ہوگئے تھے اسی طرح ریاض نائیکو کی شہادت سے کشمیری نوجوانوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔ بھارتی قابض فوج کشمیری قیادت کو چن چن کر قتل کررہی ہے۔گزشتہ نو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن ہے۔کورونا کی عالمی وباء کے دوران بھارتی فوج نے ظلم و جبر کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اورکورونا کو معصوم کشمیریوں کے خلاف ہتھیار کے طو رپر استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ ئ دیوار ہے۔ آزادی کی تحریک کو بھارت پون صدی میں نہیں دبا سکا،اس کے ظلم و جبر کے تمام تر ہتھکنڈے آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔بھارتی افواج کی درندگی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزار کشمیر ی نوجوانوں کو اٹھا کر بھارتی جیلوں میں قید کردیا گیا ہے،روزانہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جارہا ہے اور ہزاروں بھارتی فوج کے عقوبت خانوں اور ٹارچر سیلوں میں بند ہیں مگر کشمیر کے ہر گھر سے آج بھی آزادی کے نعرے سنائی دیتے ہیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -