ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہا ڑی کا دورہ‘ ڈاکٹرز،عملے کو خراج تحسین

  ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہا ڑی کا ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)طاہر اقبال چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال وہاڑی کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کا بہتر (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

طریقہ سے علاج کر کے ڈاکٹرز نے وہاڑی کا پورے پاکستان میں نام روشن کیا ہے وبائی مرض کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر برسر پیکار ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسسز اور دیگر عملہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ اور طبی عملہ کی اس موقع پر کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طاھر اقبال چوہدری کو بریفنگ دی اور اس حوالہ سے کیے گئے خصوصی اقدامات جن سے ملکی سطح پر وھاڑی کو پذیرائی اور دوسرے اضلاع کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا گیا سے آگاہ کیا۔طاہر اقبال چوہدری نے دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی طاہر اقبال چوہدری نے ھسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -