سیکرٹری آر کا ئیوز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ طاہر یوسف کا ضلع لودھراں کا دورہ‘ ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ‘ مختلف امور پر بریفنگ

  سیکرٹری آر کا ئیوز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ طاہر یوسف کا ضلع ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)سیکرٹری آرکائیوز و سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طاہر یوسف نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پرکورونا وائرس کے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

تدارک،پرائس کنٹرول مہم، گندم خریداری مہم 2020-21، انسدادٹڈی دل اور احساس کفالت پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع لودھراں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آرکائیوز نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنرلودھراں کلیم یوسف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری آرکائیوز کو ضلع بھر میں گند م خریدار ی مہم،اشیاء خوردونوش و اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے سد باب کیلئے اْٹھائے جانے والے اقدامات، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے منصوبہ بندی و اقدامات، ٹڈی دل کے تدار ک کیلئے مانیٹرنگ ٹریک و اقدامات، کورونا وائرس سے بچاؤ و آگاہی، قرنطینہ سنٹرز کے قیام، فیلڈ ہسپتال و آئسولیشن سنٹرز کا قیام، شہریوں کی سکریننگ، تبلیغی جماعت کے اراکین کی سکریننگ اور متاثرہ افراد کا علاج و معالجہ، مساجد میں سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل درآمدبارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلا س میں گندم خریداری مہم 2020-21ء کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ فوڈ تحصیل دنیا پور سے 86ہزار 800میٹرک ٹن گندم جبکہ پاسکو تحصیل لودھراں سے 80ہزار642اور تحصیل کہروڑپکا سے69ہزار358میٹرک ٹن گندم خرید کرے گا۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم خریداری مراکز دنیاپور، جلہ آرائیں، اڈا ذخیرہ، قطب پور، چٹ نہر میں قائم کیئے گئے ہیں جبکہ پل منصور، خدائی، بلہ واگھہ، موضع پکا، علی پور کانجو، بستی لائل پور، چوکی صوبہ میں پاسکو مراکز سے گندم خریدکی جائے گی۔ اجلا س میں احساس کفالت پروگرام کی تفصیلات بارئے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیز Iمیں 39ہزار 869خاندان، فیز IIمیں 42ہزار549خاندان جبکہ مجموعی طورپر82ہزار418خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی جن میں سے 64ہزار 300خاندانوں کو امدادی رقوم فراہم کی گئی ہیں اوراحساس کفالت پروگرام کے تحت 80 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ و علاج کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹر ز و طبی عملہ کا جذبہ اور لوگوں کو آگہی کی فراہم کرنے جیسے اقدمات بارے بھی سیکرٹری آرکائیوز کو آگاہ کیا گیا۔اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد کورونا وائرس کے عمل میں مجموعی طور پر5345 سر کاری اہلکارنبردآزما ہیں جن میں محکمہ ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز، ریونیو سٹاف، نمبر دار، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹیوں، محکمہ زراعت، انڈسٹری ڈیپارنمنٹ، مارکیٹ کمیٹی، ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل ہیں۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں 800قرنطینہ سنٹرز بنانے کی صلاحیت موجود ہے جن میں 32ہزار افراد رہائش پذیر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 6کورونا فیلڈ ہسپتال موجود ہیں اور ہر تحصیل میں 2فیلڈ ہسپتال قائم ہیں جن کی مجموعی صلاحیت250بستروں پر مشتمل ہے۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں 147بستروں پر مشتمل 5مختلف مقامات پر آئسولیشن وارڈز قائم کیئے گئے ہیں۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -