کمشنر آفس ڈیرہ میں اجلاس‘ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی شرکت‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  کمشنر آفس ڈیرہ میں اجلاس‘ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی شرکت‘ اہم ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی ضلع ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

میں حکومت کے اہداف بروقت مکمل کرائے جائیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ٹیم ورک سے چیلنجز احسن طریقے سے پورے کئے جاسکتے ہیں. انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. کمشنر ساجد ظفر ڈال،قائمقام کمانڈنٹ و فوکل پرسن سمیع اللہ فارو ق، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی، ڈائریکٹر زراعت اوردیگر موجود تھے. سیکرٹری عامر اعجاز اکبر نے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال، گندم خریداری مہم، انسدادڈینگی و ٹڈی دل مہم، پرائس کنٹرول، فوڈ چین سپلائی اوردیگر امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاک ڈاون پر عملدرآمد کرایا جائے۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -