کچا کھوہ میں گھنٹوں بجلی بند‘ معمولات زندگی بری طرح متاثر‘ لوگوں کاشدیدا حتجاج

      کچا کھوہ میں گھنٹوں بجلی بند‘ معمولات زندگی بری طرح متاثر‘ لوگوں ...

  

میاں چنوں (نمائندہ پاکستان ) کچا کھوہ سب ڈویڑن کے گریڈ اسٹیشن کے مختلف فیڈر میں آٹھ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 88 پندرہ ایل فیڈر، چک نمبر 54 پندرہ ایل فیڈر ونجاری فیڈر (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

و چک نمبر 103پندرہ ایل فیڈر سمیت مختلف علاقوں کے فیڈرز میں لائن میں فالٹ کا بہانہ بنا کر رمضان المبارک میں اٹھ اٹھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جب اس سلسلہ میں ایکسین واپڈا خانیوال سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ جن فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے وہاں لوگوں نے بل ادا نہیں کیے دوسری طرف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میپکو چیف ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -