لاک ڈاؤن میں نرمی‘ حکومت حقیقی معنوں میں تاجروں کو ریلیف دے‘ خواجہ سلیمان صدیقی

  لاک ڈاؤن میں نرمی‘ حکومت حقیقی معنوں میں تاجروں کو ریلیف دے‘ خواجہ سلیمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان سے تاجر کنفیوڑن کا شکار ہیں۔ ایک طرف حکومت(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

نے کہا ہے کہ چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے رہے ہیں دوسری طرف کپڑے جوتے موبائل سمیت دیگر تاجر حکومت کے فیصلے میں اپنے کاروبار کھولنے کی اجازت تلاش کر رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ ہم نے چھوٹے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تو دوسری طرف انھیں کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عید کی آمد آمد ہے اگر حکومت حقیقی معنوں میں چھوٹے تاجروں ریلیف دینا چاہتی ہے تو کپڑے جوتے موبائل کراکری ہوزری سمیت تمام چھوٹے کاروبار کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔ حکومت خود پریشان ہے کیا کھولا جائے اور کیا نہ کھولا جائے۔ گلی محلوں کی دکانیں کھلوا کر حکومت تاجروں پر کوئی احسان نہیں کر رہی۔ وزیراعظم اور تمام وزیراعلی مل کر مشاورت سے تاجروں کو صبح 11 سے شام 5 بجے تک کاروبار کی اجازت دے۔
سلیمان صدیقی