ملتان قرنطینہ میں بہترین انتظامات‘ سہولیات‘ سوشل میڈیا پر دھوم

ملتان قرنطینہ میں بہترین انتظامات‘ سہولیات‘ سوشل میڈیا پر دھوم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) لیبر کمپلیکس میں قائم پاکستان کے سب بڑے قرنطینہ سنٹر میں بہترین انتظامات اور سہولیات کے دنیا بھر میں چرچے عام ہو گئے ہیں۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی ادارے ڈی ڈبلیو میڈیا نیوز کی”تہران سے کشمیر تک“ڈاکیومنٹری (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

میں ملتان قرنطینہ کی بے حد تعریف کی گئی ہے۔ڈاکیومنٹری میں تہران یونیورسٹی میں قانون کے شعبہ کے کشمیری طالبعلم شبر عباس کا انٹرویو دکھایا گیاہے۔شبر عباس زائرین کے تفتان سے ملتان آنیوالے قافلے میں شامل تھے۔شبر عباس نے دستاویزی فلم میں تفتان کیمپ میں سہولیات کے فقدان کا حوالہ دیا ہے جبکہ ملتان کورنٹائن سنٹر میں بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ کی خوب مداح سرائی کی ہے۔انہوں نے زائرین کو کھانے،ٹشو پیپر،ڈیٹول،بستر،سیناٹائزر اور دیگر اشیاء کی مفت فراہمی اورقرنطینہ سنٹر میں صفائی کے بہترین انتظامات کا ذکر کیا ہے۔ڈاکیومنٹری نے ملتان قرنطینہ سے متعلق کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -