میر ٹ نظرا نداز‘ نشتر ہسپتال میں من پسند ڈاکٹر ز بھرتی کرنیکا انکشاف

میر ٹ نظرا نداز‘ نشتر ہسپتال میں من پسند ڈاکٹر ز بھرتی کرنیکا انکشاف

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں چند روز قبل ہاوس آفیسرز کی بھرتیوں کے لئے انٹرویوز کئے گئے جس میں میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند فیمیل ڈاکٹروں کو بھرتی کر لیا گیا اور دیگرمیرٹ پر آنے والے ڈاکٹرز کو نذر انداز کیا گیا اس حوالے سے پاکستان(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حالیہ انٹرویوز میں میرٹ کی سنگین خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،جبکہ نشتر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سے مطالبہ کرتے ہوئے پی ایم اے عہدیداران کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پبلک کریں اور معاملے میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائیں جبکہ میرٹ پر ہونے کے باوجود جن ڈاکٹروں کو بھرتی نہیں کیا گیا انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر عمران مزاری و دیگر شامل تھے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -