لاک ڈاؤن‘ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا‘ سمیرا ملک

لاک ڈاؤن‘ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا‘ سمیرا ملک

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)ترجمان حکومت پنجاب برائے جنوبی پنجاب سمیراملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو انتہائی شفاف طریقے سے ان کا حق دے رے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

اس پروگرام کی شفافیت پر خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے۔ضلع بہاول پور میں 9اپریل 2020ء سے 6مئی 2020تک ابتدائی ایک ماہ کے دوران احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک 1لاکھ 75ہزار 654مستحق خاندانوں میں 2ارب 8کروڑ 31لاکھ27ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عملدرآمد اور کارکردگی بارے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔سمیراملک نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع بہاول پورمیں ایک روزکے دوران2815مستحق خاندانوں میں 3کروڑ 38لاکھ7ہزارروپے کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل احمدپورشرقیہ میں 1039مستحق افراد میں 1کروڑ24لاکھ68ہزارروپے تقسیم کئے گئے ہیں۔تحصیل بہاول پورسٹی میں 360مستحق خاندانوں کی 43لاکھ 20ہزارروپے سے مالی اعانت کی گئی ہے۔تحصیل بہاول پور صدر کے 419مستحق افراد میں 50لاکھ 40ہزارروپے کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔سمیراملک نے مزیدبتایا کہ تحصیل حاصل پور میں 301مستحق خاندانوں کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 36لاکھ 21ہزارروپے دیئے گئے ہیں۔تحصیل خیرپورٹامیوالی کے170مستحق خاندانوں میں 20لاکھ 40ہزارروپے تقسیم کئے گئے جبکہ تحصیل یزمان کے 526مستحق خاندانوں کو 63لاکھ 12ہزارروپے دیئے گئے ہیں۔سمیراملک نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاامدادی پیکج ہے جس کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو 12ہزارروپے فی خاندان دئیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے جاری لاک ڈاؤن کے باعث غریب عوام کے معاشی حالات متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پرعزم ہیں کہ یہ وقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کو کسی صورت حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجائے گا۔

سمیرا ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -