لاک ڈاؤن سے دینی مدارس متاثر ‘مالی مشکلات بڑھ گئیں‘ قاری حنیف جالندھری

  لاک ڈاؤن سے دینی مدارس متاثر ‘مالی مشکلات بڑھ گئیں‘ قاری حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے جامعہ مسجد امیر حمزہ جیل روڈ مظفرگڑھ مہتمم قاری محمد ذکاء اللہ سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اور اسلام کا آپس میں گہرا قدیمی (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

تعلق و رشتہ ہے جس دن دنیا میں اسلام آیا اسی دن سیاسلام کی تعلیم کا مرکز مدرسہ بھی وجود میں آیا پہلی وحی بھی رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھنے کی نازل ہوئی تھی اسی لیے اسلام کی تعلیم کا مرکز بھی مدرسہ قرار پایا مدرسہ کی خدمات کی تاریخ چودہ سو سال پر محیط ہے دینی مدارس ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ ہیں یہ ہماری بہت بڑی متاع اور یہ ہمارے اثاثہ ہیں اسباب کی دنیا میں اسلام کی حفاظت اسلام کی اشاعت قرآن و حدیث کی علوم کی تعلیم کا مرکز یہی مدارس ہیں کورونا وائرس کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دیگر ادارے متاثر ہیں وہیں دینی مدارس بھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں رمضان المبارک میں مخیر حضرات کے تعاون سے دینی مدارس کے پورے سال کے تعلیمی اخراجات پورے ہوجاتے تھے اس بار صورتحال یہ ہے کہ دینی مدارس بہت زیادہ مالی بحران کا شکار ہیں مدارس قرآن کریم کی تعلیم کے چشمے ہیں ہمیشہ انسانیت کو آباد وسیراب کرتے آرہے ہیں اور یہاں سے قرآن کریم کے علوم کو حاصل کرنے والے اپنی پیاس بجھا تے رہے ہمارا دینی ملی قومی فریضہ ہے کہ مدارس کا دل کھول کر تعاون کر یں اور اس مشکل وقت میں مدارس کو نہ بھولیں بلکہ اپنی زکوا? عطیات عشر وغیرہ سے ان مدارس کو مضبوط کریں مدرسہ مضبوط ہو گا تو اسلام مضبوط ہوگا اور قرآن کریم کی تعلیم مضبوط ہوگی علوم اسلامیہ دینیہ مضبوط ہوں گے دینی مدارس سے تعاون دوہرا اجر و ثواب ہے دینی علوم کی اشاعت میں تعاون بھرپور جذبہ سے اور پہلے سے بڑھ کر کر یں مدارس صدقہ جاری ہیں انکو مفید بنائیں اور دارین میں اجر و ثواب پائیں۔
حنیف جالندھری