کرونا سے نمٹنے کا واحد حل آئسولیشن‘ سماجی دوری‘ مخدوم احمد محمود

  کرونا سے نمٹنے کا واحد حل آئسولیشن‘ سماجی دوری‘ مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، نائب صدر جنوبی پنجاب و ایم این اے مہر ارشاد سیال، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و ایم این اے نواب زادہ (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

افتخار احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب چوہدری سرور عباس اور سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کا واحد حل صرف ائسولیشن، سماجی دوری اور لاک ڈاون ہی ہے نااہل وفاقی حکومت کی ناکام پالیسوں کے سبب کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے حکومتی جماعت کی بد قسمتی ہے کہ وہ اپنے ہی اقدامات اور منفی پالیسیوں کے باعث شدید بحرانوں کا شکار ہو چکی ہے کیونکہ سلیکٹڈ جمہوریت کی اصل شکل بھیانک روپ میں روز بروز عیاں ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے اقتدار کے سورج کو گرہن لگنا شروع ہو چکا ہے بڑا گھر اقتدار کی طرف تیزی سے پیش قدمی کررہا بے لیکن سیاسی بصیرت سے عاری نااہل حکمران ٹولہ خطرے کے الارم کو سمجھنے کے بجائے سوشل میڈیا پر حقائق سے برعکس دعووں کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی اسی بغض میں مبتلا حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کئی ماہ بند رکھ کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا غریب، مسکین، بیوہ عورتوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر اب نام نہاد احساس پروگرام کے تحت لائنیں لگوا کر عوام کی عزت نفس سے بھی کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور احساس پروگرام کے تحت کورونا پھیلایا جا رہا ہے اس لئے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اگر کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو نااہل و نالائق وزیراعظم عمران احمد نیازی سے چھٹکارا لازم و ملزوم بن چکا ہے کیونکہ حالات و واقعات بتا رہے ہیں کہ عمران احمد نیازی کورونا سے زیادہ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خدا را حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے اور ملک و قوم کو ایسے امتحان میں نہ ڈالے کہ سنبھلنے میں کئی دہائیاں لگ جائیں قوم اس وقت سخت آزمائش میں مبتلا ہے لیکن حاکم وقت قوم کو سنبھالنے کے بجائے برملا کہہ رہے ہیں کہ گھبرائیں مت اپنی حفاظت خود کریں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے جھوٹ، بد دیانتی، نالائقی اور نااہلی کورونا سے بھی خطرناک شکل اختیار کر رہی ہے کیونکہ یوٹرن ماسٹر سرکار خود فیصلے کرکے اگلے ہی لمحے مکر جاتے ہیں بدقسمتی ہے قوم و ملک کی کہ کورونا وبا اور عمران احمد نیازی حکومت دونوں کسی عذاب سے کم نہیں وفاقی حکومت اپنی نااہلیوں کا سارا بوجھ سندھ حکومت پر ڈال کر اپنا دامن صاف کرنے کی ناکام کوشش میں لگی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ نااہل و نالائق حکومت کورونا کا خاتمہ 18 ویں ترمیم کے خاتمہ سے کرنا چاہتی ہے عمران احمد نیازی سن لیں کی قوم کو تقسیم کرنے کے تمھارے ناپاک عزائم پیپلزپارٹی کبھی پورے نہیں ہونے دے گی اس لئے پیپلزپارٹی بھرپور عوامی مطالبہ کرتی ہے کہ بجٹ سے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا جائے کورونا وبا کی وجہ سے بین القوامی صورتحال کے پیش نظر صورتحال عمران احمد نیازی حکومت کیلئے آئیڈیل بن چکی ہے پٹرول کی قیمت کم ہونے سے خزانے کو کم از کم 4 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے 5 کھرب روپے کے قریب رقم غیر ممالک کے قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی موخر ہونے کی وجہ سے بچ گئی ہے
احمد محمود