ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم‘ باسط سلطان بخاری

        ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم‘ باسط سلطان بخاری

  

چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان)باشعور اور عوام سے مخلص نوجوانوں کیلیے بخاری گروپ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔حلقہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ ورکروں کو نمایاں مقام دیں گے۔ ان خیا لات کا اظہار ایم این اے مخدوم باسط احمد سلطان(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

بخاری نے سابق ڈویڑنل صدر تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ارسلان لسکانی کی بخاری گروپ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ویلج کونسلوں کے انتخابات میں نوجوانوں کو اپنے امیدوار نامزد کریں گے۔ کیونکہ حقیقی تبدیلی کیلیے نوجوان اپنا سیاسی کردار بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔ مخدوم باسط احمد سلطان بخاری نے ارسلان لسکانی کو ویلیج کونسل بھنڈہ مہربان کیلیے اپنے گروپ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ارسلان لسکانی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مرنا جینا بخاری گروپ کے ساتھ ہے۔

باسط سلطان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -