نئی سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم کا مسائل حل کرنے کیلئے افسروں سے میٹنگ کا فیصلہ

  نئی سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم کا مسائل حل کرنے کیلئے افسروں سے میٹنگ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار) سیکرٹری تعلیم پنجاب نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے۔سیکموں پر خرچ ہو نے والے اخراجات اور مزید تجاویز کے لیے۔ اور خالی اسامیوں پر پر کرنے اور یو۔ پی مہم چلانے اور دیگر معاملات(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کا جائزہ لینے ہر ضلع کے افسران سمیت سی ا ی او ز کو طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نئی تعنات ہونے والی سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم نے چارج سمبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب کے اضلاع میں جاری تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لینے۔ اداروں کو حالت کو بہتر کرنے۔ ائی ٹی لیب کے قیام۔ یو۔ پی مہم کے تحت بچوں کے داخلہ کا ٹارگٹ کو پورا کرنے۔ اور سکولوں میں سربرہان سمیت دیگر کیٹگری کی اسامیوں پر بھرتی۔ تبادلوں پر پابندی ختم کرنے۔ اساتذہ کی پروموشن اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے تمام اضلا ع کے تعلیمی افسران سے میٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گیارہ مئی کوراجن پور۔ ڈیرہ ڈویژن اضلاع کے تعلیمی افسران کی مٹینگ دس بجے دن کو ہو گی۔ جبکہ بارہ کو مظفر گڑھ۔ میانیوالی۔ بکھر۔ تیرہ مئی خوشاب سرگودھا۔ اٹک۔ چودہ راولپنڈی۔ چکوال۔ جہلم۔ پندرہ کو حافظ اباد۔ منڈی بہاوالدین۔ گجرات۔ اٹھارہ مئی سیالکوٹ۔ ناروال۔ گجرانوالہ۔انیس مئی کو لاہور۔ شیخ پور۔ قصور۔ بیس مئی ننکانہ صاحب۔ فیصل اباد۔ وہاڑی۔ اکیس مئی جھنگ۔ چونیٹ۔ ٹوبہ ٹیک سنکھ۔ بائیس مئی کو ملتان۔ خانیوال۔ لودھراں۔ یکم جون کو رحیم یار خان بہاولپور۔ بہالنگر۔ دو جون کو سائیوال اکاڑہ۔ پاکپتن۔کے افسران کے ساتھ سیکرٹری تعلیم پنجاب میٹنگ کریں گے۔ تمام افسران نے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔واضع رہے کہ پنجاب بھر کے اضلاع میں اس وقت تین ہزار سے زاہد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جبکہ انتظامی افسران کی تقریبا اسی کے قریب اسامی خالی پڑی ہوئی ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں چار سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں لیکن تعلیم کے شعبہ کے معاملات جوں کے توں ہیں۔